حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ علماء نے ایران میں بلوائیوں کی مذمت اور حرم شاہ چراغ (ع) میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے طلبہ، علمائے کرام اور مساجد کے پیش نمازوں کے اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: شہداء امنیت اور حرم شاہ چراغ (ع) کے شہداء کی یاد منانا گرانقدر کام اور شعائرِ انقلاب کی تعظیم ہے۔
صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا: انقلاب اسلامی نے ایسی شورشیں بہت دیکھی ہیں اور یہ شورشیں انقلاب کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہیں۔
آیت اللہ علماء نے کہا: دشمن دنیا میں اور مشرق وسطی میں انقلاب اسلامی کی مقبولیت سے پریشان ہے۔
انہوں نے کہا: عالمی استکبار دنیا میں ایرانی طاقت اور ایٹمی پاور سے بھی طیش میں ہے۔
صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: امریکہ ایران میں شورشیوں اور فتنہ گروں کا پشت پناہ ہے کہ جو ملک میں ناامنی اور لوگوں کے مالی نقصان کا باعث بن رہے ہیں اور یہ کام دنیا میں کہیں بھی قابل قبول نہیں ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ اس اجتماع میں اس شہر کے اہل سنت امام جمعہ نے بھی شرکت کی۔