۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
روضہ حضرت شاہ چراغ (رح) پر دہشت گردانہ حملے کے شہداء کی تشیع جنازہ میں دسیوں ہزار سوگواروں کی شرکت

حوزہ/ کاروان زوار حسینی کی صدر اور جامعۃ المصطفیٰ ایران کی تعلیم یافتہ مذہبی اسکالر محترمہ زہرا ایرانی نے ایران کے شہر شیراز میں امام زادے شاہ چراغ (ع) کے مزار پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاروان زوار حسینی کی صدر اور قم المصطفیٰ یونیورسٹی ایران کی ایک تعلیم یافتہ مذہبی اسکالر محترمہ زہرا ایرانی نے ایران کے شہر شیراز میں امام زادے شاہ چراغ (ع) کے مزار پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

محترمہ زہرا ایرانی نے کہا: اللہ کا شکر ہے کہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے بہت جلد اصل حقیقت سامنے آئے گی اور مقدس مقامات پر ایسی مجرمانہ سرگرمیوں کے ماسٹر مائنڈ عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا۔

حضرت احمد بن موسیٰ شاہ چراغ (ع) کے روضہ مبارک میں دہشت گردی کے واقعہ اور اس میں زائرین کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے۔

اس ہولناک واقعے اور جرم کی مذمت کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اس دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور معزز حکام سے اس معاملے پر غور کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔ بہت سنجیدگی سے تحقیقات کریں اور ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کریں جو عوام کی حفاظت کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور عدم تحفظ کا سبب بنتے ہیں۔ انشاء اللہ ایران کے بہادر عوام کی مدد سے دشمنوں کے ظلم و ستم اور ان کے استحصال کا اسی طرح کے مسائل کا مقابلہ کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .