۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله فاضل لنکرانی

حوزہ/ آیۃ اللہ فاضل لنکرانی نے کہا کہ ہمیں تمام لوگوں اور نوجوانوں کو آگاہ کرنا چاہیے کہ دہشت گرد گروہ داعش مکمل طور پر دینِ اسلام کے دائرے سے خارج ہے اور یہ گروہ بنیادی طور پر قرآن مجید اور دینِ اسلام کو تباہ کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ فاضل لنکرانی نے مرکز فقہی آئمہ اطہار علیہم السلام میں علماء کی ایک نشست سے خطاب کے موقع پر، شیراز ایران میں حضرت احمد بن موسیٰ شاہچراغ علیہ السلام کے حرم میں زائرین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام لوگوں اور نوجوانوں کو آگاہ کرنا چاہیے کہ دہشت گرد گروہ داعش مکمل طور پر دینِ اسلام کے دائرے سے خارج ہے اور یہ گروہ بنیادی طور پر قرآن مجید اور دینِ اسلام کو تباہ کرنے کے لئے بنایا گیا ہے اور حالیہ واقعات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دشمن؛ اسلامی جمہوریہ ایران کو تقسیم کر کے دین کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

جامعۂ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے شیراز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایران میں ہونے والے ان حالیہ واقعات میں دشمن کے آلہ کار فسادیوں کے ناپاک ہاتھوں سے بہت سے قتل ہوئے، ان بے گناہوں کے قتل کے بارے میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ دینِ اسلام کے نقطۂ نظر اور موقف کا بیان ضروری تھا۔

آیۃ اللہ فاضل لنکرانی نے کہا کہ دینِ اسلام نے ایک بے گناہ انسان کے قتل کی جتنی مذمت کی ہے، کسی دوسرے مذہب یا شریعت نے نہیں کی ہے نیز قرآن مجید بھی ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل سے تعبیر کرتا ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر دہشت گرد گروہ داعش کے اصلی چہرے کو نمایاں کرنے پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں تمام لوگوں اور نوجوانوں کو آگاہ کرنا چاہیے کہ دہشت گرد گروہ داعش مکمل طور پر دینِ اسلام کے دائرے سے خارج ہے اور یہ گروہ بنیادی طور پر قرآن مجید اور دینِ اسلام کو تباہ کرنے کے لئے بنایا گیا ہے اور حالیہ واقعات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دشمن؛ اسلامی جمہوریہ ایران کو تقسیم کر کے دین کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .