۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ناصر کنعانی.jpg

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران کے شہر شیراز میں حضرت شاہ چراغ (ع)کے حرم پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنے آپ کو باغ کا باشندہ اور دوسروں کو جنگل کا باشندہ کہتے ہیں، اس گھناؤنے جرم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناصر کنعانی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ باغ میں رہنے کا دعویٰ کرنے والے اب دہشت گردی کے حملوں، خواتین کے حقوق، انسانی حقوق اور بچوں کے حقوق پر خاموش ہیں اور ایسے گھناؤنے جرم کو آسانی سے نظر انداز کرنا چاہتے ہیں۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ یہ لوگ صرف تشدد اور فساد کو بھڑکانا اپنا فرض سمجھتے ہیں، اور شیراز میں ہوئے سب سے بڑے واقعے پر اپنی ذمہ داری بھول جاتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید قاسم سلیمانی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا اگر اس عظیم کمانڈر نے داعشی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا نہ کیا ہوتا تو انسانی حقوق کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے ممالک آج تک اس دہشت گرد تنظیم سے نبرد آزما ہوتے۔

ناصر کنعانی نے ایران کے اندرونی معاملات میں مغربی مداخلت اور 12 ممالک کے وزرائے خارجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر منافقت اور جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج خواتین کے حقوق کی بات کر رہے ہیں انہوں نے اس وقت کچھ کیوں نہیں کہا جب امریکہ اور یورپ نے یکطرفہ طور پر ایران پر پابندیاں عائد کیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .