۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ ترتیل خوانی قرآن کریم در مسجد گوهرشاد حرم مطهر رضوی

حوزہ/ ایران کی وزارت خارجہ نے ڈنمارک میں انتہا پسند گروپ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ نے ڈنمارک میں انتہا پسند گروپ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بعض یورپی ممالک میں قرآن کریم اور مسلمانوں کے مذہبی عقائد کی توہین کے واقعات میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا ۔ انہوں نے ایسے واقعات پر انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والوں کی خاموشی کی شدید مذمت کی۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ ایسے واقعات کا اعادہ نفرت، انتہا پسندی اور تشدد کو ہوا دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کام لوگوں کی پرامن زندگی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے انسانی حقوق کے نام پر ایسے واقعات کو نظر انداز کرنے کو انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امید کرتا ہے کہ ڈنمارک کی حکومت اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے آزادی بیان کے نام پر اس طرح کے ذلت آمیز اقدامات کو روکنے کے لیے کوششیں کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .