۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
قرآن کریم

حوزہ/ یورپ میں مقدسات اسلامی کی توہین کے جاری ہے، اسی تسلسل میں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں آج عراقی سفارت خانے کے سامنے ایک بار پھر کلام اللہ کو نذر آتش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپ میں مقدسات اسلامی کی توہین کے جاری ہے، اسی تسلسل میں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں آج عراقی سفارت خانے کے سامنے ایک بار پھر کلام اللہ کو نذر آتش کیا گیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈنمارک کا ایک چھوٹا گروپ جو اپنے آپ کو ’پیٹریئٹس آف ڈنمارک‘ کہتا ہے، کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوا اور قرآن مجید کی توہین کی۔

عراقی سفارت خانے کے سامنے مقدسات اسلامی کی بے حرمتی ایسے وقت میں ہوئی جب گزشتہ جمعے کے روز عراقی سفارت خانے کے سامنے اسی انتہائی دائیں بازو کے گروہ کے ارکان نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی اور اپنے گھناؤنے اقدامات کو فیس بک کے ذریعے لائیو نشر کیا تھا۔

مقدسات اسلامی کی حالیہ بے حرمتی کا آغاز اس ملک کی پولیس کی اجازت سے سویڈن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے عراقی نژاد سویڈن "سلوان مومیکا" کے ذریعہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے ہوا؛ ایک ایسا اقدام جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر احتجاج کی لہر دوڑ گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .