۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
کشمیر

حوزہ/ قرآن پاک اور دیگر اسلامی مقدسات کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی :مظاہرین توہین قرآن پاک کے خلاف پریس کالونی سرینگر میں احتجاج

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ سویڈن اور نیدر لینڈ کے بعد ڈنمارک میں اسلام مخالف عناصر کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کرنے کے خلاف پریس کالونی سرینگر میں مسجد صاحب الزمان آبی گزر کے خطیب جمعہ آغا سید عابد حسین رضوی کی قیادت میں پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

قرآن پاک اور دیگر اسلامی مقدسات کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، مظاہرین

مظاہرین نے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھا کر اسلام مخالف سیاست راسموس پالوڈن کے علاوہ سویڈن ،نیدرلینڈ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بار بارٹھیس پہنچایا جارہا ہے اورافسوس اس بات کا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارےان شرپسند عناصر کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانان عالم کی تنظیم او آئی سی بھی اسلام مخالف عناصر کی شرمناک کاروائیوں پر روک لگانے میں بُری طرح سے ناکام ہوگئی ہے مسلمانان عالم کو چاہئے کہ وہ متحد ہوکر اسلام مخالف کاروائیوں کا توڑ کریں ۔

قرآن پاک اور دیگر اسلامی مقدسات کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، مظاہرین

مظاہرین نے کہا کہ قرآن پاک اور دیگر اسلامی مقدسات کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اگر اس طرح کی فتنہ انگیز اور توہین آمیز کاروائیوں پر روک نہیں لگائی گئی تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ قران پاک اور دیگر مقدسات کی توہین کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .