۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
کشمیر میں پیغمبر اسلام (ص) کی اہانت کے خلاف  احتجاجی مظاہرے

حوزہ/ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی طرف سے حضرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے خلاف ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں من جملہ سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی طرف سے حضرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے خلاف ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں من جملہ سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس کے دوران گستاخ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

سرینگر کی پریس کالونی میں کئی احتجاجی مظاہرے ہوئے،جن میں درسگاہوں،دارلعلوموں کے طلاب و اساتذہ کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت ۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینئر اٹھا رکھے تھے،جبکہ وہ،’’گستاخ رسول کی ایک ہی سزا،سر تن سے جدا،سر تن سے جدا،میرے محمد کی کیا ہے شان،بچہ بچہ ہو قربان‘‘ کے نعرے بلند کر رہے تھے۔احتجاجی مظاہرین نے شان رسول ؐمیں گستاخی کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا’’ ہم مظلوم ہوسکتے ہیں،بزدل نہیں‘‘۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور احتجاج کا یہ سلسلہ دنیا کے مختلف علاقوں میں بدستور جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .