۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نوید الامین

حوزہ/کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقہ شہلال ہندوارہ کے رہنے والے انیس سالہ نوجوان نوید الامین نے جے ای ای منیز کا امتحان 99 فیصد نمبرات سے پاس کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقہ شہلال ہندوارہ کے رہنے والے انیس سالہ نوجوان نوید الامین  نے جے ای ای منیز کا امتحان 99 فیصد نمبرات سے پاس کیا ۔ اس طرح سے یو پی ایس سی امتحانات کے بعد جے ای ای امتحان میں بھی کپواڑہ کا نام اونچا رہا ۔ مذکورہ نوجوان نے یہ کامیابی سخت ترین لاک ڈاؤن اور انٹرنیٹ سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود حاصل کی ۔ نوید الامین  نامی اس نوجوان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس کے خاندان میں کوئی انجینرنگ بیک گراؤنڈ نہیں تھا ۔ لیکن اس نے انجینئر بننے کا خواب ضرور دیکھا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سال ہی جے ای ای مینسز کا امتحان پہلے ہی 98 فیصد نمبرات سے پاس کیا تھا ۔ لیکن وہ جے ای ای ایڈوانس پاس کرنے کا خواب لے کر آگے بڑھا ۔ جو آج پورا ہوگیا ۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ امتحان کی تیاری کررہا تھا ، تو اس وقت وادی میں سخت ترین لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سہولیات دستیاب نہیں تھی ۔ لیکن اس نے ان مشکلات کو آڑے آنے نہیں دیا اور بالاخر کامیابی اسسے نصیب ہوگئی ۔ انہوں نے نیوز 18اردو سے فون پر بات کرتے ہوے اپنی کامیابی کے بارے میں کہا کہ آج ان خواب پورا ہوگیا اور انہوں نے نیوز 18 کے ذریعہ نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے اپنے آپ میں جنون پیدا کریں ۔

اس دوران ان کے آبائی گاؤں شہلال میں ان کے رشتے داروں کے ساتھ ساتھ عوام میں خوشی دیکھی جارہی ہے ۔ رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان کا سر فخر سے اونچا کر دیا ہے ۔ رشتہ داروں کا مزید کہنا تھا کہ نوید ہمیشہ پڑھائی لکھائی میں آگے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد صاحب کے انتقال کے بعد نوید اور اس کی والدہ کو سخت صدمہ پہنچا اور نوید باپ کے گزرنے کے بعد سرینگر ایچ ایم ٹی میں اپنی ماں کے ساتھ رہائش پذیز ہے ۔

ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ نوید کافی ہونہار بچہ تھا اور اس کو کا کافی شوق تھا ، جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے ۔ نوید نے لاک ڈوان اور موجودہ حالات کے بعد بھی پڑھائی میں کوئی کوتائی نہیں برتی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .