۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
لاہور، مذہبی جماعتوں کی مردہ باد اسرائیل ریلی

حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کی پوری قوت علماء کیساتھ ہے، ہم واضح کرتے ہیں کہ پوری دنیا نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیا، پاکستان کے غیور عوام اسرائیل کو کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمیعت علمائے اسلام، جماعت اسلامی اور جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں سمن آباد کی نیشنل بینک کالونی کی مدنی مسجد سے مشترکہ ’’مردہ باد اسرائیل ریلی‘‘ نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت تینوں جماعتوں کے مقامی قائدین نے کی۔ ریلی میں بلال میر، حافظ غضنفر عزیز، حافظ عبدالرحمان، بلال درانی، قاضی عبدالودود، زین العابدین، قاری معاویہ سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مردہ باد اسرائیل کے نعرے درج تھے۔ ریلی مسلم ٹاون موڑ پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کی پوری قوت علماء کیساتھ ہے، ہم واضح کرتے ہیں کہ پوری دنیا نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیا، پاکستان کے غیور عوام اسرائیل کو کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے کارکن موجود ہیں، تب تک ختم نبوت کا تحفظ جاری رہے گا، عوام کی طاقت جمیعت کیساتھ ہے، پوری دنیا کے مسلمان اسرائیل کو تسلیم کر لیں ہم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کا مقابلہ کرتی رہے گی۔ مقررین نے مزید کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین ہر قبضہ کر کے مسلمانوں کو نقصان پہنچایا، ہم عوام پاکستانی حکام کو اسرائیل تسلیم نہیں کرنے دینگے، نہ کشمیری کے مسئلہ سے دست بردار ہونے دینگے۔

رہنماوں نے اپنی خطاب میں ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، ہم عظمت صحابہ و اہلبیت کیلئے متحد ہیں اور ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .