۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عارف حسین الجانی

حوزہ/ ملت تشیع اپنے مراجع عظام کے فتاویٰ پر عمل کرتی ہے، جو لوگ پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بو رہے ہیں، وہ دشمن کے آلہ کار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب میں مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین الجانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ملت جو ہمیشہ ملت فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، یہ ملت یو اے ای اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ اٹھائے جانے والے اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف سمجھتی ہے۔ 

عارف الجانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی فرقہ وارانہ فضاء عرب ممالک کے خائن حکمرانوں کے گماشتے پیدا کر رہے ہیں، جس کا مقصد پاکستان کے باشعور لوگوں کو داخلی الجھاو کا شکار کرکے فلسطین کاز سے ہونے والی خیانت سے پردہ پوشی کرانا ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نہ پہلے کسی خوف کی وجہ سے فلسطین کاز سے ہٹے تھے، نہ اب ہٹیں گے۔ ملت تشیع اپنے مراجع عظام کے فتاویٰ پر عمل کرتی ہے، جو لوگ پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بو رہے ہیں، وہ دشمن کے آلہ کار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .