۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ عبدالخالق اسدی

حوزہ/ اگر اس انتہا پسندی کو اس کے آغاز سے نہ روکا گیا تو اس کے بھیانک نتائج پوری قوم کو بھگتنا پڑیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے منڈی بہاو الدین میں شیعہ عزادار علمدار حسین کی ٹارگٹ کلنگ پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتشار پیدا کرنے کی منظم سازش قرار دیا ہے۔

منڈی بہاوالدین میں شہید علمدار حسین کی نماز جنازہ کے بعد خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت انتظامی اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے، تکفیریت نے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کیلئے ایک بار پھر کمر کس لی ہے، اگر کالعدم جماعتوں کو اسی طرح بے لگام چھوڑ دیا گیا تو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے دی گئی ستر ہزار سے زائد قربانیاں رائیگاں چلی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ شیعہ نسل کشی سے شروع ہونیوالی دہشتگردی نے اس ملک میں ریاستی اداروں، سکولوں اور عبادت گاہوں پر حملے کر کے ہزاروں بے گناہ اور معصوم افراد کے خون سے ہولی کھیلی، اگر اس انتہا پسندی کو اس کے آغاز سے نہ روکا گیا تو اس کے بھیانک نتائج پوری قوم کو بھگتنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا تکفیریت کا پرچار اور کالعدم جماعتوں کے سرکردہ افراد کی طرف سے دی جانیوالی ترغیب ہی ٹارگٹ کلنگ کا اصل محرک ہے، اسے روکنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے علمدار حسین کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قانون کے مطابق سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .