۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ چھ سال قبل اللہ کے گھر مسجد میں بے گناہ نمازیوں کو حالت سجدہ میں خود کش دھماکہ کر کے شہید کیا گیا مگر آج تک ان مظلوم شہداء کے خون سے انصاف نہیں ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہدائے چھلگری ضلع بولان بلوچستان کی چھٹی برسی کے موقع پر گنج شہداء بہشت زہرا میں تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چھ سال قبل اللہ کے گھر مسجد میں بے گناہ نمازیوں کو حالت سجدہ میں خود کش دھماکہ کر کے شہید کیا گیا مگر آج تک ان مظلوم شہداء کے خون سے انصاف نہیں ہوا۔

پاکستان میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملکی امن سلامتی کے لئے خطرے کی علامت، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے دھشت گردوں کی نشاندھی کرنے اور انہیں سزا دینے سے قاصر ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں ہزاروں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا گیا اور قیام امن کے لئے پاک فوج اور پولیس کے جوانوں نے قربانیاں دیں مگر ایک دفعہ پھر ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملکی امن سلامتی کے لئے خطرے کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء نے حق و صداقت اور حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملکی امن سلامتی کے لئے خطرے کی علامت، علامہ مقصود ڈومکی

پاکستان میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملکی امن سلامتی کے لئے خطرے کی علامت، علامہ مقصود ڈومکی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ شہدائے چھلگری کا خون رایگان نہیں جائے گا حکومت بتائے کہ اس المناک سانحے میں کون کون ملوث تھا۔

پاکستان میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملکی امن سلامتی کے لئے خطرے کی علامت، علامہ مقصود ڈومکی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .