۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شکارپور میں شہداء نماز جمعہ کی چھٹی برسی

حوزہ/ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شہداء نماز جمعہ کی چھٹی برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شہداء نماز جمعہ کی چھٹی برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی ممتاز عالم دین علامہ محمد امین شہیدی شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ارشاد حسین شاہ نقوی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون آغا سید محمدرضا ذاکر اہل بیت منظور حسین سولنگی آئی ایس او کے مرکزی صدر برادر عارف الجانی اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما فضل حسین اصغری اور  دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چھ سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود وارثان شہداء نے جس جوش جذبے اور ولولے کے ساتھ اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور مشن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ جن دہشت گردوں نے بے گناہ انسانوں کا خون بہایا ان کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی طرز پر نئے آپریشن کی ضرورت ہے۔

تصویری جھلکیاں: وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شہداء نماز جمعہ کی چھٹی برسی "عظمت شہداء کانفرنس" کا انعقاد 

کانفرنس سے خطباء نے ممطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندہ حکومت وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر عمل کرے۔ اس معاہدے کی رو سے صوبے میں کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کرے۔

آخر میں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپیکس کمیٹی کو فعال بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .