۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر دور کی طرح آج کے دور میں بھی دین اسلام اور شریعت مصطفیٰ کے سربلندی اور بقا کے لئے عزاداری شہداۓ کربلا ضروری ہے عزاداری کے مقاصد وہی ہیں جو کربلا میں نواسہ رسول، دلبند بتول مظلوم کربلا کے عظیم مقاصد تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھال سیداں میں امام بارگاہ قصر ابوطالب علیہ السلام کے خواتین کے لئے نئے خوبصورت اور بڑے ہال کا افتتاح کیا۔

افتتاح سے پہلے عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کی ضرورت، اہمیت، مقصد اور طول تاریخ میں مشکلات اور رکاوٹوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عزاداری تشیع کا دوسرا نام ہے اس کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے کو ہم تشیع کے راستے میں رکاوٹ سمجھتے ہیں اور کسی صورت یہ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے کہ ہماری با بصیرت اور شجاع قیادت نے ہمیشہ یہ فرمایا ہے کہ ہر دور کی طرح آج کے دور میں بھی دین اسلام اور شریعت مصطفیٰ کے سربلندی اور بقا کے لئے عزاداری شہداۓ کربلا ضروری ہے عزاداری کے مقاصد وہی ہیں جو کربلا میں نواسہ رسول، دلبند بتول مظلوم کربلا کے عظیم مقاصد تھے۔

علامہ صاحب نے کہا کہ آپ عزاداران سیدالشہدا علیہ السلام اور مسافرہ شام ثانی زہرا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے دربار یزید میں اس چیلنج کو آگے بڑھا رہے ہیں جس میں انہوں نے فرمایا کہ یزید تو ہر حربہ استعمال کر لے مگر یاد رکھ نہ وحی الٰہی کو مٹا سکتا ہے نہ ہمارے ذکر کو دنیا سے ختم کر سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .