۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سیاسی مقاصد کے لئے مدارس تقسیم کرنے کی احمقانہ پالیسی اختیار کرنا چاہتی ہے وفاق المدارس السلفیہ کا یہ کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، حکومتی پالیسی کو ناکام بنائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں نئے مدرسہ بورڈز یا وفاق المدارس بنانے کا مقصد مدارس کی آزادی کو سلب کرنا اور علمی معیار کو پست کر نا ہے۔ ہم اس سازش کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ دراصل پی ٹی آئی کی حکومت سیاسی مقاصد کے لئے مدارس کو تقسیم کرنے کی احمقانہ پالیسی اختیار کرنا چاہتی ہے۔ لیکن ہم حکومتی سازشوں کے شکارلوگوں کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی سالہا سال سے جاری علمی اور عملی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے باز ہیں ۔ اسی طرح مدارس کے اساتذہ اورطلبہ سے بھی کہتے ہیں کہ وہ متحد رہیں ، کسی لالچ اور خوف میں نہ آئیں۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں ڈاکٹر عبد الغفور راشد نے کہا کہ وفاق المدارس السلفیہ کا یہ کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ ہم مدارس کو بچانے کا لائحہ عمل تیار کرچکے ہیں۔ جب بھی ضرورت ہوگی، اس پر عملدرآمد کرکے حکومتی پالیسی کو ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر وفاق المدارس السلفیہ پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی قیادت میں مدارس کی تقسیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔

نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نے کہا کہ حکومت مدارس کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے ۔ جس کے لئے حکمران جماعت کچھ مدارس کو جماعتوں کے مسترد شدہ سیاسی یتیموں کی سرپرستی میں دینا چاہتی ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ دونوں کو سوائے ذلت اور رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .