۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علی اصغر عرفانی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی اصغر عرفانی نے اس سال تمام طلاب کہ جو ڈاکٹریٹ کے امتحان جامع آزمون میں کامیابی حاصل کی بلخصوص پاکستان کے صوبہ سندھ و بلوچستان سے تمام کی خدمت میں مبارکباد پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ امام رضا علیہ السلام طلاب پاکستان مقیم قم کے مدیر اور المہدی عج فاونڈیشن بلوچستان پاکستان شعبہ قم کے موسس و مدیر اور شعبہ تبلیغات دفتر قاید ملت جعفریہ قم المقدس کے مسول قبلہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی اصغر عرفانی نے اس سال  تمام طلاب کہ جو ڈاکٹریٹ کے امتحان جامع آزمون جو المصطفی یونیورسٹی ایران سے پی ایچ ڈی کرنے سے پہلے انٹرینس ٹیسٹ کو کوالیفائی کرنا ضروری ہوتا ہے، میں کامیابی حاصل کرنے پر تمام طلاب کی خدمت میں مبارکباد پیش کی۔ بلخصوص پاکستان کے صوبہ سندھ و بلوچستان سے قبلہ حجت الاسلام والمسلمین شفقت عباس انقلابی  اور صوبہ بلوچستان سے قبلہ حجت الاسلام والمسلمین منیر حسین عسکری  و قبلہ حجت الاسلام والمسلمین ابن الحسن حیدری اور قبلہ حجت الاسلام والمسلمین سجاد علی مطھری اور قبلہ حجت الاسلام والمسلمین لیاقت علی ھزارہ و قبلہ حجت الاسلام والمسلمین سید اشتیاق حسین کاظمی کو اس دکترا کے آزمون جامع میں کامیابی پر تبریک پیش کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے علاقے سے اکثر دوستان اس آزمون میں کامیاب ہوئے ہیں اس پر ہمیں  بہت خوشی ہوئی ہے اور خداوندمتعال سے دعاکرتے ہیں کہ ان برادران کو اور ترقی عطافرمائے آمین۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .