۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں شب شہداء کا انعقاد

حوزہ/ شہداء ملت کا سرمایہ ہیں، جن کی فکر سے نسل نوء کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں جو اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شہادتِ شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ ، شہید ابو مہدی المہندسؒ، شہید شیخ باقر النمرؒ کی مناسبت پر تمام شہدائے اسلام اور شہدائے پاکستان کی تکریم و تعظیم کے لیے حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں شبِ شہداء کا انعقاد کیا گیا۔

تصویری جھلکیاں: جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں شب شہداء کا انعقاد

پروگرام میں طلاب جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور دیگر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلاب سمیت عمومی طبقات سے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماحول کو شہداء کی تصاویر، علامتی قبور، پھولوں اور چراغاں سے مزین کیا گیا تھا۔

اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزا کا اہتمام بھی کیا گیا جس سے آغا علی رضا مطہری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ملت کا سرمایہ ہیں، جن کی فکر سے نسل نوء کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں جو اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .