۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے قائم کردہ مفازۃ الحیاۃ اسپتال میں 2 جدید وینٹی لیٹرز کا افتتاح

حوزہ/ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ یہ اسپتال جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلباء و طالبات، اساتذہ اور اسٹاف کو کم سے کم اخراجات میں علاج کی جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا، جبکہ علاقہ کے غریب اور نادار افراد بھی علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے قائم کردہ مفازۃ الحیاۃ اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ادارے کی جانب سے قائم کردہ اسپتال کے آئی سی یو میں 2 جدید وینٹی لیٹرزکا افتتاح کیا گیا۔

وینٹی لیٹرز کے افتتاح کی تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے اسپتال کے انتظامی بورڈ کے چئیرمین حجۃ السلام و المسلمین علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ بہت جلد وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ اسپتال کی استعداد کار میں اضافہ ہوسکے ۔

تصویری جھلکیاں: حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے قائم کردہ مفازۃ الحیاۃ اسپتال میں 2 جدید وینٹی لیٹرز کا افتتاح

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ یہ اسپتال جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلباء و طالبات، اساتذہ اور اسٹاف کو کم سے کم اخراجات میں علاج کی جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا، جبکہ علاقہ کے غریب اور نادار افراد بھی علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید سہولیات سے لیس اسپتال میں خواتین کے علاج کے لیے خصوصاً حیا اور پردہ کے تقدس کا خیال رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔اس اسپتال میں ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر ، آؤٹ ڈور ، ڈینٹل سرجری، فارمیسی سمیت بلڈ بینک کا بھی قیام عمل میں لایا گیا جبکہ دیگر جدید ترین سہولیات بھی موجود ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .