حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ سحر کی وفات پر تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم شیخ سحر ایک مخلص عالم دین، بے مثال شاعر اور کرشماتی شخصیت کے مالک تھے۔ ان کا انتقال پرملال ملک و ملت کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے۔
مرحوم علم و عرفان اور شعر و ادب کے میدان میں اپنی مثال آپ تھے، ان کے انتقال سے علمی حلقوں اور شعر و ادب کی دنیا میں بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے سرزمین علم و ادب بلتستان ایک انتہائی قیمتی سرمایہ سے محروم ہو گئی ہے۔مرحوم بہت با اخلاق، متقی و پر ہیز گار، بہترین عالم و شاعر، دین اسلام کے مخلص و ہمدرد تھے۔
صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے لواحقین، حوزہ علمیہ ہائے پاکستان اور ان کے عقیدت مندوں کو بھی تعزیت پیش کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔