حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شینڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے رات ہو تے ہی پورا شہر تاریخی میں ڈوب جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساتھ کے الیکٹرک نے کراچی کی عوام کو اضافی بلوں کے وائرس میں مبتلاء کردیا ہے جبکہ عوام پہلے ہی ایک جان لیوا کورونا وائرس کے عتاب میں مبتلاء ہے اس وقت تمام کاروبار بند ہیں اسکول، انڈسٹریاں سب بند ہیں لوگوں کے گھروں میں کھانے کو نہیں ہے عوام فاقوں کی زد میں ہے حکومت نے عوام کو فاقوں سے بچانے کےلیے ریلیف فنڈز قائم کردیا ہے لیکن کے الیکٹرک کو کسی بات کی کوئی پروا نہیں ہے اور نا انسانیت کا کوئی احساس ہے۔
مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ظالم کے الیکٹرک سے کوئی پوچھنے والا ہے وہ چاہے کراچی کی عوام پر جتنا ظلم کرلے کے الیکٹرک کی بدمعاشی کا یہ حال ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کو بھی کسی خاطر میں نہیں لاتی اس ادارے نے عوام کو اضافی بلوں کی وجہ سے مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔