۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ خارجی تکفیری دہشت گرد عناصر 1990ءکی دہائی کا دور واپس لانے کیلئے سوشل میڈیا پر مکتب اہل بیت ؑکے پیروکاروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسجد بضعت رسول چک نمبر 376 گ ب جڑانوالہ میں مؤذن اور نمازی اور بہاولنگر میں مؤذن کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے افسوسناک واقعات کو ملک میں بدامنی اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازش قراردیا ہے ۔

انہوں نے مساجد میں نمازیوں کے قتل کی صورتحال پر غور اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی کابینہ کا اجلاس آج بروز ہفتہ لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ خارجی تکفیری دہشت گرد عناصر 1990ءکی دہائی کا دور واپس لانے کیلئے سوشل میڈیا پر مکتب اہل بیتؑ کے پیروکاروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ حال ہی میں اسلام آباد سے ایک فسادی ناصبی خارجی مولوی کی اشتعال انگیز ویڈیو کا ابھی تک نوٹس نہیں لیا گیا ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .