حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی میڈیا اور سوشل میڈیا کارکنوں نے سدر دھڑے کے رہنما مقتدا صدر کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اپنے حامیوں کے درمیان تقریر کر رہے ہیں اور اپنی موت یا شہادت کے قریب ہونے کی خبر دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں، وہ یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ صرف ایک ہی چیز صدد دھڑے کو متحرک اور تیز کر سکتی ہے اور وہ ہے میری موت یا میرا قتل۔ اس کے بعد کہیں گے کہ مقتدا فوت ہوگئے، یہ ممکن ہے کہ میں نیا شہید ہوجاؤں اور یہ موت تمام کھوئی ہوئی چیزوں کو زندہ کر دے۔
عراق کے صدر دھڑے کے رہنما، سید مقتدا صدر نے اپنے حامیوں سے کہا کہ میں آپ سب کو اچھی خبر دیتا ہوں کہ میری شہادت یا موت قریب ہے۔