۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
عراق

حوزہ/ بدھ کی صبح نامعلوم گروہوں کی طرف سے اربیل ائرپورٹ کے مقام پر امریکی چھاؤنی الحریر کو راکٹ لانچر سے نشانہ بنایاگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بدھ کی صبح اربیل ائرپورٹ کے احاطے میں امریکی چھاؤنیوں کو 20سے زیادہ راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراقی النخیل نیوز ایجنسی کے مطابق،یہ حملے،اربیل ائرپورٹ کو مسافروں کی آمد و رفت کی  بندش پر کئے گئے ہیں،لیکن اب تک اس سلسلے میں کوئی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

نیز،الحریر چھاؤنی پر ڈروں طیاروں کے ذریعے بمباری کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

الغدیر نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ اربیل ائرپورٹ پر 20راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا اور تین ڈروں طیاروں کو فضاء میں دیکھا گیا ہے۔

ایک بیان میں کردستان عراق کے دہشتگردی سے نمٹنے والے حساس اداروں نے اربیل ائرپورٹ کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

صابرین نیوز ایجنسی نے اپنے ٹلگرام پیج پر اطلاع دی ہے کہ اربیل ائرپورٹ کے احاطے میں قابض امریکی فوجیوں کی چھاونی پر حملے میں تین ڈروں طیارے بھی شریک تھے۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں اربیل عراق میں امریکی قونصل خانے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق،ان حملوں میں امریکی نظامی چھاؤنی الحریر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک کسی بھی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ عراقی ایوان نمائندگان اور عوام کی جانب سے امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء کی قرارداد منظور کرائے جانے کے باوجود،نہ صرف قابض امریکی فوجی عراق میں موجود ہیں بلکہ گذشتہ روز عوامی رضاکار فورس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد عراقی فورسز کی شہادت ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .