۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

حوزہ/ مرجع عالی قدر نے معزز مہمانان گرامی سے اپنی پدرانہ نصیحتوں میں بیان کرتے ہوئے کہا: حکومتی عہدیداروں اور ذمہ داروں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ ان کا منصب عوام کی خدمت کے لیے ہے اور انکی امانت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم جناب عمران خان کے سابق معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے وفد سمیت مرجع مسلمین حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے معزز مہمانان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فرمایا کہ عراق اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دیا جائے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات وہاں کی عوام کی مصلحتوں کو مد نظر رکھتےہوئے مزید بہتر سے بہتر ہو سکیں۔ اس کے لیے مشترک کوششیں کرنی چاہیئں اور اس طرح عوام کی خدمت  کا سلسلہ جاری رکھنا فریضہ ہے۔

مرجع عالی قدر نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر تاکید فرماتےہوئے  کہا کہ اس سےدونوں ملکوں کی اقتصاد اورتجارت کو فروغ ملےگا اور یہ دونوں ملکوں کی عوام کے حق کےلئےضروری ہے۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے یہ بھی فرمایا کہ حکومتی عہدیداروں اور ذمہ داروں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ ان کا منصب عوام کی خدمت کے لیے ہے اور انکی امانت ہے۔

اس ملاقات میں جناب زلفی بخاری نے موجودہ حکومت کی طرف سے زائرین کے لیے مستقبل قریب میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو تفصیل سے بیان فرمایا اور اپنی جانب سے محترم مہمان نے مرجع عالی کا انکی پدرانہ نصیحتوں اور حسن استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

نیز یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم جناب عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجت الاسلام شیخ علی نجفی سے بھی ملاقات کی۔

وزیر اعظم پاکستان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

وزیر اعظم پاکستان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .