۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسلامی علوم کے کالجز کے سربراہان پر مشتمل وفد کا اسلامک سینٹر فاراسٹریٹجک اسٹڈیز کا دورہ

حوزہ/ عراقی وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ اسلامی علوم کے کالجز کے سربراہان پر مشتمل وفد نےروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے فکری و ثقافت سے وابستہ اسلامک سینٹر فاراسٹریٹجک اسٹڈیز کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ اسلامی علوم کے کالجز کے سربراہان پر مشتمل وفد نےروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے فکری و ثقافت سے وابستہ اسلامک سینٹر فاراسٹریٹجک اسٹڈیز کا دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد اساتذہ اور اسلامک سنٹر کے مابین تعلقات کو وسعت دینا اور مرکز کے اہداف ، سرگرمیوں اور کام کو دوسرے نظریاتی ،ثقافتی اور فکری شعبوں میں متعارف کروانا ہے۔

وفد کے ممبران نے اسلامک سینٹر فاراسٹریٹجک اسٹڈیز کے کام ، جرائد ، سرگرمیوں اور علمی اہداف کا جائزہ لیا۔ وفد نے مختلف شعبوں (اسلامی فکر، مستشرق اور مغربی علوم) میں اسلامک سینٹر کے کردار کی نوعیت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

وفد نے اسلامک سینٹر کی سرگرمیوں، کاموں اور حکمت عملی کی تعریف کی اور اپنے اساتذہ کے ساتھ مشترکہ تعاون اور علمی روابط کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا اور اسلامک سینٹر کے کاموں کو متعلقہ خصوصی کالجوں کو فراہم کرنے کے لئے بھی درخواست کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .