۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
سید هاشم صفی الدین رئیس شورای اجرایی حزب الله

حوزہ/حجۃ الاسلام سید صفی الدین نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہمیں یقین ہے کہ امریکہ بنیادی طور پر ہماری موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ہے،مزید کہا کہ ہم داخلی صورتحال ، بدعنوانی اور غلط اختیارات کےانتخاب کو فراموش نہیں کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے لبنان میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین حجۃ الاسلام سید ہاشم صفی الدین کی نگرانی میں فاصلاتی تعلیم سے متعلق ایک تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

کانفرنس میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عبداللہ قصیر ، انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن کے سربراہ اور ثقافتی عہدیداروں کے علاوہ اسکولوں اور تربیت و مطالعاتی مراکز کے پرنسپلز نے بھی شرکت کی۔

حجۃ الاسلام سید صفی الدین نے اس کانفرنس میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ تبدیلی ہر ادارے اور جماعت کے لئے ذاتی خصوصیت ہونی چاہئے،خاص طور پر اس کا تعلق اہداف الٰہی سے ہونا چاہئے ہے،مزید کہا کہ ہمیں ایسی تبدیلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو انسانی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے۔

دینی اور انسانی تبدیلی ایک الہی سنت ہے

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ رکنا منع ہے اور انسانی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے،کہا کہ دینی اور انسانی ترقی ایک ایسی روایت ہے جس کا ارادہ خداوند متعال نے کیا ہے اور اس کو روکنا ناممکن ہے۔

حجۃ الاسلام صفی الدین نے مزید کہا کہ اس نقطہ نظر کے بغیر،ہمارے لئے دروازے کھولنا ممکن نہیں ہے،کیونکہ ہم میں سے ہر ایک کو مختلف مسائل اور چیلنجوں کاسامنے ہے۔

حزب اللہ کے سینئر ممبر نے اپنی تقریر کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ہم ایک ایسے ملک میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ رہ رہے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا بحران کا شکار ہے "میں صاف صاف کہتا ہوں کہ گذشتہ برسوں میں جمع ہونے والے تمام بحرانوں کو حل کرنے کا وقت موجود نہیں ہے اور یہ بحران کورونا وائرس کی طرح بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام حقائق کے باوجود ایک راہ حل موجود ہے۔ راہ حل یہ ہے کہ لبنانی متفق ہو جائیں اوروہ یہ یقین پیدا کریں ہے کہ ہم مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔

حزب اللہ کے سینئر ممبر نے کہا کہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں سے استعفی نہیں دیا ہے اور ہم نے مواقع فراہم کیے ہیں اور راہ حل کے لئے مواقع فراہم کرتے رہتے ہیں۔ہمارے پاس لبنان کو بڑی تباہیوں سے بچانے کے لئے مواقع موجود ہیں۔

لبنان کی موجودہ صورتحال کا بنیادی طور پر امریکہ ذمہ دار ہے

حجۃ الاسلام صفی الدین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمیں یقین ہےکہ امریکہ ہماری موجودہ صورتحال کا بنیادی طور پر ذمہ دار ہے،مزید کہاکہ ہم داخلی صورتحال،بدعنوانی اور غلط اختیارات کے انتخاب کو فراموش نہیں کریں گے،لیکن ان پالیسیوں کو نافذ کرنے والے زیادہ تر امریکی ٹیم کے ہی ہیں اور انہوں نے امریکی منصوبوں کے مطابق ہی حرکت کی ہے۔

امریکہ کو مختلف ممالک اور اقوام کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی

آخر میں،انہوں نے کہا کہ لبنانیوں کو جان لینا چاہئے کہ کون ان کے ملک کے بحران کا ذمہ دار ہے اور امریکہ کو ان نتائج اور بحرانوں کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہئے اور امریکہ کو مختلف ممالک اور اقوام کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .