حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دفتر نے عراقی انتخابات اور اس کے ذیل میں انجام دیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے فقہی سوالوں کا جواب دیا ہے۔
عراقی شہریوں کی طرف سے کئے جانے والے استفتاء کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:
دفتر حضرت آیۃ اللہ سید علی سیستانی
سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
عراقی پارلیمانی اراکین کے انتخابات نزدیک ہونے والے ہیں، براہ کرم!مندرجہ ذیل دو سوالوں کے بارے میں آیۃ اللہ سیستانی کا فتویٰ بیان کریں:
سوال1۔کچھ شہری مالی ضروریات کے پیش نظر یا انتخابات میں حصہ نہیں لینے کی خاطر اپنے شناختی کارڈ کو بیچنے کا اقدام کر رہے ہیں،کیا یہ کام جائز ہے یا نہیں؟
سوال2۔کچھ امیدوار ووٹ دینے کی شرط پر شہریوں کے درمیان تحفے تحائف تقسیم کرنے یا مختلف خدمات انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔کیا شہریوں کا ان امور کو قبول کرنا جائز ہے؟
دفتر آیۃ اللہ سیستانی کا جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
جواب1۔ یہ کام جائز نہیں ہے۔
جواب2۔ یہ کام بھی جائز نہیں ہے۔