۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
عراق

حوزہ/ جب کینسر کی مریضہ ایک بچی سے جب اس کی خواہش پوچھی گئے تو اس نے کہا مجھے آیت اللہ سید السیستانی سے ملاقات کی خواہش ہے اور پھر دنیا کی بڑی بڑی شخصیات سے ملاقات کیلئے انکار کرنے والے عظیم مرجع آیت اللہ سیستانی نے اس بچی سمیت دیگر کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کر کے ان کی خواہش کو پورا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم امام حسین علیہ السلام کے ہسپتال میں داخل کینسر کے مریض چند بچوں کی معصومانہ خواہش پر آیۃ اللہ سید علی سیستانی نے ان بچوں سے نجف اشرف میں اپنے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔

آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی سے کینسر میں مبتلا متعدد بچوں نے ملاقات کرتے ہوئے آپ سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ان بچوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔اس ملاقات میں حضرت آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے کربلا میں حرم حضرت امام حسین علیہ السلام سے وابستہ، کینسر کی بیماری سے نمٹنے والے انٹرنیشنل فاؤنڈیشن”وارث”کی جانب سے کینسر کے مریضوں کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے اسے انسانیت کی خدمت قرار دیا۔

آیۃ اللہ سیستانی نے کینسر کے مریضوں کے لئے انسانی خدمات اور طبی سہولیات فراہم کرنے پر اس ادارے کے نرسنگ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آیۃ اللہ سیستانی کی کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات

واضح رہے کہ جب کینسر کی مریضہ ایک بچی سے جب اس کی خواہش پوچھی گئے تو اس نے کہا مجھے آیت اللہ سید السیستانی سے ملاقات کی خواہش ہے اور پھر دنیا کی بڑی بڑی شخصیات سے ملاقات کیلئے انکار کرنے والے عظیم مرجع آیت اللہ سیستانی نے اس بچی سمیت دیگر کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کر کے ان کی خواہش کو پورا کیا۔

یاد رہے کہ ان بچوں کا آیت اللہ سید سیستانی کے توسط سے بہترین علاج چل رہا ہے جس کی وجہ سے بچوں نے اس خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آیۃ اللہ سیستانی نے عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .