۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
پاپ فرانسیس اس سال عراق میں آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ملاقات کریں گے

حوزہ/ دنیائے کیتھولک کے سربراہ پاپ فرانسیس اس سال مارچ میں اپنے عراق کے دورے کے دوران آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیائے کیتھولک کے سربراہ پاپ فرانسیس اس سال مارچ میں اپنے عراق کے دورے کے دوران آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کریں گے۔

ویٹیکن حکام کے مطابق دنیائے کیتھولک کے سربراہ پاپ فرانسیس اس سال مارچ میں اپنے عراق کے دورے کے دوران آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کریں گے۔

ویٹیکن حکام کے مطابق پاپ فرانسیس اور آیت اللہ سیستانی کے درمیان اس خصوصی ملاقات میں دہشت گردی اور ان افراد کے متعلق گفتگو ہوگی جو لوگوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیتے ہیں۔

عراقی وزارت خارجہ کے مطابق دنیائے کیتھولک کے سربراہ اس سال ۵ مارچ سے ۸ مارچ  تک عراق کا دورہ کریں گے۔

ویٹیکن نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاپ فرانسیس دہشت گردوں کے ظلم و ستم سے ستائے ہوئے اور بےگھر مسیحی اقلیتی برادری اور ایزدیوں سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے عراق جا رہے ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ پاپ فرانسیس عراق کے دورے کے دوران شہر موصل، نینوا اور اربیل میں بھی مسیحیوں اور ایزدیوں کے پناہ گزین کیمپوں میں جائیں گ۔

 البتہ پاپ فرانسیس نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے معلوم نہیں ہے کہ میں مارچ میں عراق کے دورے پر جا سکوں گا بھی یا نہیں۔ گذشتہ سال بھی انہیں اس مشکل کی وجہ سے بہت سارے سفر ترک کرنا پڑے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .