حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کیتھولک عیسائی دنیا کے رھنما پاپ فرانسیس نے ہفتہ وار دعا کی تقریب جو ویٹکن کے میدان «سن پیٹر» میں منعقد ہوئی ، بیروت متاثرین پر خطاب کیا۔
انکا کہنا تھا: ان دنوں میں اکثر بیروت دھماکے کے حوالے سے پریشان رہتا ہوں اور انکو عالمی سطح پر توجہ کی اشد ضرورت ہے۔
پاپ فرانسیس کا کہنا تھا: لبنان مختلف مذاہب کی رنگا رنگی کا مظہر اور بقائے باہمی کی دنیا کے لیے خوبصورت مثال ہے جہاں تمام لوگ اکھٹے رہتے ہیں۔
کھیتولک عیسائی دنیا کے رہنما کا کہنا تھا: ان دنوں بقائے باہمی کی فضا کو شدید نقصان پہنچا ہے اور امید ہے کہ محبت کی فضا دوبارہ بحال ہوگی۔
پاپ نے لبنان کے کلیسا کو دوسو پچاس ہزار یورو دینے اور انکو متاثرین میں تقسیم کرنے کا حکم دیا۔