۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مراسم عزاداری امام حسین (ع) در بحرین

حوزہ / بحرین کے علاقے المصلیٰ میں شیعیان اہل بیت(علیھم السلام) نے حکومت بحرین کی جانب سے ممانعت کے باوجود عزاداری امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علاقے المصلی میں شیعیان اہل بیت(علیھم السلام) نے حکومت کی جانب سے ممانعت کے باوجود ایس او پیز کے تحت عزاداری سید الشہداء(علیہ السلام) کا انعقاد کیا ہے۔

عزاداری امام حسین علیہ السلام کے اس پروگرام میں علماء کرام نے بھی شرکت کی اور پورا علاقہ لبیک یا حسین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

بحرین کی سڑکوں اور دیہاتوں میں سیاہ بینرز اور محرم کے پوسٹرز لگائے گئے۔ جبکہ منامہ کے مغرب میں واقع سھلہ نامی علاقے اور راس رمان ٹاون میں آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے بینرز اور محرم الحرام کے پرچم اتار دئے۔

‏ راس رمان ٹاون میں شیعہ جوانوں کی انجمن نے خلیفہ  کی سکیورٹی فورسز کے اس اقدام پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: بحرینی حکام نے شعائر حسینی(ع) سے دشمنی میں جان بوجھ کر حسینی پرچموں کو توڑا ہے۔

اس انجمن نے اعلان کیا ہے کہ اگر دوبارہ حسینی پرچموں کی بے حرمتی کی گئی تو وہ اس کا بھرپور جواب دیں گے کیونکہ شعائر حسینی سے جنگ کا مطلب اسلام کے اعلان کے خلاف ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .