۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
سید علی رضا رضوی

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید علی رضا رضوی آف لندن نے حوزہ نیوز کی اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنا ویڈیو پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید علی رضا رضوی آف لندن نے حوزہ نیوز کی اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ویڈیو پیغام ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے پورے علوم و معارف کو دنیا تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الحمدللہ الذی جعلنا من المتمسکین بولاية امیرالمومنین علیہ السلام 

عید غدیر خم کی مناسبت قم المقدس میں حوزہ علمیہ کی طرف سے ایک ویب سائٹ کو اجراء کیا جا رہا ہے ، میں چاہتا ہوں کہ اس مناسبت سے اپنا پیغام اس ویڈیو کے ذریعے ارسال کروں ۔
اس وقت دنیا میں اپنی بات کو ابلاغ اور پہنچانے کا سب سے اہم ذریعہ سوشل میڈیا ہے، اس میں ویب سائٹس بھی شامل ہیں ۔
جہاں پر علم و معلومات کو عام کیا جارہا ہے وہاں پر مس انفارمیشن یعنی غلط خبروں اور افواہوں کو عام کرنے کا بھی اتنا ہی زور اور سلسلہ ہے، جس طرح سے الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، لہذا ہم پر لازم و ضروری ہے کہ ہم اپنے نظریات اور صحیح خبروں کو اپنے صحیح میڈیم کے ذریعے لوگوں تک پہنچائیں اور اس کے پہنچانے کا صرف اور صرف ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ ہے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی ہماری اپنی سائٹس ، تاکہ ہم اپنی بات کو پہنچا سکیں ۔
آج جو دور ہے وہ بیٹھ کر تفصیلی پڑھنے کا نہیں ہے، یہ رجحان ختم ہو چکا ہے اس لیے ہمارے اوپر لازم و ضروری ہے کہ ہم لوگوں سے ان کی ضروریات کے مطابق گفتگو کریں ۔
دنیا بھر میں کئی ہزار زبانیں رائج ہیں اور ان زبانوں میں چند زبانوں کو خاص مقام حاصل ہے ، کروڑوں افراد بولتے ہیں ۔
دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں چینی ، انگریزی ، فرانسیسی اور اسی طرح اردو اور ہندی زبان بھی ہے مطلب اُردو کا شمار بھی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان میں ہوتا ہے ، جب  ہم لوگوں تک 
اپنی زبان میں ٹھیک سے اپنی بات نہیں پہنچائیں گے اس وقت تک ہم اپنے پیغام کو ان لوگوں تک پہنچانے سے قاصر رہیں گے ۔
آج اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والے کروڑوں افراد اُردو بولتے اور جانتے ہیں ، اُردو دان طبقہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے ، نیوزی لینڈ سے لیکر آسٹریلیا ، یورپ ممالک ، چین ، روس ، افریقن ممالک اور تمام ایشین ممالک تک اردو دان طبقہ پھیلا ہوا ہے ، ان تک اپنی بات پہنچانا بہت ضروری ہے اور پھر اس تعداد میں آدھے سے بھی کم اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والے ہیں ، باقی سب کے سب دوسرے لوگ ہیں ان تک بات کا پہنچانا ضروری ہے کیونکہ ہمارے متعلق جو پیغام دیا جا رہا ہے وہ ہمارے دشمنوں کی طرف سے دیا جا رہا ہے ، تو لہذا لازم و ضروری ہے کہ ہم خود اپنی آواز لوگوں تک پہنچائیں ، ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ لوگ ہمارے متعلق ہمارے دشمنوں سے سوال کریں ۔
ہم اپنے حقوق ، نظریات ، احکام ، تفسیر ، احادیث اور اپنے دیگر علوم و معارف کو اپنی ہی زبانی پہنچائیں ، تو اس لیے حوزہ علمیہ کی اردو ویب سائٹ کا آغاز ہو چکا ہے ، حوزہ علمیہ نے اُردو زبان میں ایک بہت بڑا پلیٹ فارم شروع کر دیا ہے ، میں آپ لوگوں کو اس بات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، واقعتاً اس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، لوگوں تک ہماری آواز کا پہنچانا لازم و ضروری تھا ۔
خداوند آپ لوگوں کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور ہمیں حق کا ساتھ دینے اور ساتھ رہنے میں کامیاب فرمائے ۔

والسلام 

سید علی رضا رضوی 
آف لندن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .