حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے دوسری محرم کو امریکہ، کاناڈا، پاکستان اور آسٹریلیا کی شیعہ کمیونٹی کی آن لائن مجالس سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ آج طاغوت اور سامراج روزہ عاشور سے خوف زدہ ہیں کیونکہ اسی روز انسانیت کو حیات ملی ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ نے ہر دور میں حق باطل کی جنگ رہی لیکن ہمیشہ فتح حق کی ہوئی تاکید کی کہ امام حسین(ع) نے کسی ایک مکتب کے لیے قربانی پیش نہیں کی بلکہ انسانیت کے ہر رشتہ کو باقی رکھنے کے لئے اپنا پورا کنبہ قربان کردیا، ماں بیٹی، باپ بیٹے، میاں بیوی اور بہن بھائی کے رشتے کو قرآن اور اسلام و دین الہی کی رو سے اجاگر کیا ۔
مولانا وحیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کربلا ایک نظام، ایک سسٹم اور فکر کا نام ہے، جس نے کربلا کو پہچان لیا اس کو اسلام اور دین الہی پہچاننے میں کو دشواری پیش نہیں آئے گی کہا: آج جو قوتیں ظلم کی حمایت میں ھیں وہ ہمیشہ نابود و نامراد ہوئی ہیں، ھمیشہ کی طرح ان کا نام صفحہ ہستی سے مٹ گیا ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مظلومیت ہمیشہ باقی ہے اور اس کی فتح ہے کہا: آج وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم عزاداری ماتم اور درس کربلا کا صحیح مفہوم لوگوں تک پہنچائیں تا کہ دنیا سے ظلم و بربریت نا انصافی حقوق کی پامالی کا خاتمہ ہو اور عدل انصاف مظلومیت صداقت کا بول بالا ہو، یہی قیام امام حسین(ع) کا مقصد اور ہدف تھا۔