۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ نواسہ رسول نے اپنے خون سے حق و باطل کے درمیان خطِ سرخ کھینچ دیا سیدالشہدا نے کربلا کے میدان میں باطل کو کچھ ایسے انداز سے شکست دی کہ جسے باطل اپنی فتح سمجھ رہا تھا وہی اس کے لئے ذلت و رسوائی کا سامان بن گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ امام بارگاہ شہداء کربلا انچولی سو سائٹی میں عشرہ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلا دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے اور قیامت تک کے لیے طاغوتی طاقتوں کے لیے مسلسل للکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول نے اپنے خون سے حق و باطل کے درمیان خطِ سرخ کھینچ دیا سیدالشہدا نے کربلا کے میدان میں باطل کو کچھ ایسے انداز سے شکست دی کہ جسے باطل اپنی فتح سمجھ رہا تھا وہی اس کے لئے ذلت و رسوائی کا سامان بن گیا۔ آج سارے عالم میں حسین کی فتح کے نقارے بج رہے ہیں اور یذید کا نام داخل دشنام ہو چکا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .