اتوار 15 اگست 2021 - 20:28
کربلا کمزوروں اور مظلوموں کی طاقت اور پناہ گاہ ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ کربلا کے میدان میں فرزند رسول نے باطل کو ایسی عبرت ناک شکست دی کہ باطل آج تک اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ بوتراب امام بارگاہ عزیز آباد میں محرم الحرام کی چھٹی مجلس سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلا کے میدان میں فرزند رسول نے باطل کو ایسی عبرت ناک شکست دی کہ باطل آج تک اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یزیدی طاقتیں غرور و تکبر میں ڈوبی ہوئی کلمہ حق کو مٹانے کے لٸے آٸیں تھیں لیکن خود مٹ گٸیں۔ کربلا آج بھی اور رہتی دنیا تک کمزوروں اور مظلوموں کی طاقت اور پناہ گاہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha