۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
امام جمعہ کانبرا

حوزہ/ مجالس اور جلوس عزا خشبوئے کربلا ہیں یہ خشبو مومن اور ماتمی عزادار کے قلب کو معطر کرتی ہے اور اس خشبو کو وہی محسوس کر سکتا ہے جس کے دل میں محبت حسین(ع) ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کانبرا اسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی ماہ محرم کی مناسبت سے اپنے پیغام میں عزاداری سید الشھداء کو کربلا کا تسلسل کہتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوس عزا خشبوئے کربلا ہیں یہ خشبو مومن اور ماتمی عزادار کے قلب کو معطر کرتی ہے اور اس خشبو کو وہی محسوس کر سکتا ہے جس کے دل میں محبت حسین(ع) ہے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عزاداری امام حسین(ع) ہی سے در حقیقت ظالم اور مظلوم کی پہچان ہے جیسا کہ امام خمینی(رح) نے فرمایا تھا کہ جو ہاتھ ماتمیوں کے سینے پر پڑتے ہیں در حقیقت وہ دور حاضر کے یزید کے منہ پر تماچہ ہے کہا: مجالس عزاء اور عزاداری کے ذریعہ اسلام زندہ و جاوید ہے ۔

محرم میں جتنی بھی رسومات کی جاتی ہیں یہ ترویج دین مبین اور حق و باطل کی پہچان کا ذریعہ ہیں کہا: جو ظلم نا انصافی حقوق کی پامالی قتل غارت دہشت گردی دنیا میں ہے وہ کربلا سے دور کا نتیجہ ہے کہا: امارات اور اسرائیل کا معاہدہ اسرائیلی کے لیے نا بودی کا باعث بنے گا وہ وقت دور نہیں کہ ایک دوسرے کے دست و قریبان ہوں گے۔

ہمیشہ فتح مظلوم اور حق کی ہے ظلم ہمیشہ باطل کی طرح نابود ہوا ہے کہا کہ ہمیں اپنی کامیاب زندگی اور الہی زندگی گزارنے کے لیے اپنے آپ کو کربلا کے ساتھ وابستہ کرنا پڑے گا کیوں اسلام اور دین الہی کی سہی تصویر کربلا ہے۔

قیام امام حسین(ع) کا مقصد کوئی حکومت یا اقتدار کے لیے نہ تھا بلکہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اور محافظت دین مبین بقاء اسلام کے لیے کہا کہ آج جس مکتب میں عبادات الہی کا وجود ہے وہ سید الشھداء قیام امام حسین(ع) کے نتیجے میں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .