۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ خانوادے رسالت نے کربلا کے میدان میں ایسے کارنامے انجام دیے جن کو دیکھ کر پوری دنیا دنگ رہ گئی کربلا کے شہیدوں نے اسلام اور انسانیت کا سر فخر سے بلند کردیا اور تاریخ اسلام میں امام حسین کی لازوال قربانی آج بھی اس بات کی یاد تازہ کر رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ جعفر یہ کمپلیکس امام بارگاہ اسٹیل ٹاون میں عشرہ محرم کی پانچویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا معرکہ کربلا نے حق و باطل کے فرق کو واضح کیا اور جب ظلم حد سے بڑھاتو امام حسین اور ان کے رفقاء و اصحاب نے علم جہاد بلند کیا اور باطل قوتوں سے ٹکرا کر انہیں نیست و نابود کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ خانوادے رسالت نے کربلا کے میدان میں ایسے کارنامے انجام دیے جن کو دیکھ کر پوری دنیا دنگ رہ گئی کربلا کے شہیدوں نے اسلام اور انسانیت کا سر فخر سے بلند کردیا اور تاریخ اسلام میں امام حسین کی لازوال قربانی آج بھی اس بات کی یاد تازہ کر رہی ہے یہ تاریخ اسلام کی ایک بڑی اور منفرد جنگ تھی جس میں بوڑھوں عورتوں بچوں اور نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا اور اسلام کے چہروں کو مسخ کرنے والوں کے خلاف جہاد کر کے یہ بات واضح کر دی کے اسلام کے پیروکار ہر دور میں اس کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .