۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ سید ناظر عباس تقوی

حوزہ/ کربلا والوں نے انسانیت کے لئے وہ خطوط چھوڑے ہیں جو انسانیت کو ذلت سے نکال کر عزت کی جانب لے جاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب علامہ سید ناظر عباس تقوی نے جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن میں عشرہ محرم کی چھٹی مجلس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کے واقعہ کربلا انسانیت کی معراج ہے کربلا والوں نے انسانیت کے لئے وہ خطوط چھوڑے ہیں جو انسانیت کو ذلت سے نکال کر عزت کی جانب لے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام حرمت اور فضیلت والا مہینہ ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ نے دین کی بقاء اور سربلندی کے ساتھ ساتھ خوشنودی خدا کے لیے بڑی قربانی دی اور باطل قوتوں کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور باطل قوتوں سے ٹکرا کر ان کو نیست و نابود کر دیا کربلا والے اپنے کردار سے تا ابد زندہ و جاوید ہوگئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .