۲۸ مهر ۱۴۰۰ |۱۳ ربیع‌الاول ۱۴۴۳ | Oct 20, 2021
امام جمعہ کانبرا

حوزہ/ کچھ شر پسند اور تکفیری فکر رکھنے والے عناصر پھر سر اٹھا رہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فورسز فوری طور پر سرچ آپریشن کریں۔ محرم الحرام میں امن امان قائم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممتاز مذہبی شیعہ اسکالر اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے استقبال محرم کے آن لائن اجلاس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ کچھ شر پسند اور تکفیری فکر رکھنے والے عناصر پھر سر اٹھا رہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فورسز فوری طور پر سرچ آپریشن کریں۔ محرم الحرام میں امن امان قائم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔  

انہوں نے کہا کہ مجالس جلوس عزاء کسی مکتب کے خلاف برپا نہیں کیے جاتے بلکہ یہ دین مبین الہی کی بقاء کے لیے  کربلا میں سید الشھداء کی قربانیوں کا ایک تسلسل ہے جو کہ دور حاضر کے لیے جزبہ ایمانی رکھنے والے با شعور عوام  کے لیے بہت بڑا پیغام ھے جس کو سمجھنے کے لیے ہر ذی شعور پر لازم ہے،اگر درس کربلا سمجھ آگیا تو عالم اسلام میں تمام اختلاف ختم ہو جائیں گے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مطالبہ کیا کہ حکومتی وسائل برو کار لاتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو فل فور حکومت گرفتار کرے 
ملک میں کوئی شیعہ سنی کا جھگڑا نہیں ہے۔ 

آخر میں کہا کہ ہر مکتب فکر ان ایام میں اپنے عقیدے کے مطابق محسن انسانیت امام حسین ع کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کہ عالم بشریت کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
9 + 6 =