۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عارف حسین الجانی

حوزہ/ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے یوم احتجاج کے اعلان کیساتھ، ساتھ پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیل کو کسی صورت قبول نہ کرنے کے بیان کو خوش آئند قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے 21 اگست بروز جمعہ کو ملک گیر یومِ نامنظور اسرائیل منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی صدر عارف حسین کا کہنا تھا کہ غاصب صیونی استکبار اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے عرب خائنوں کیخلاف دنیا بھر میں نفرت انگیز احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں فلسطینی کاز کی حامی طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے جمعہ کو ملک بھر میں اسرائیل اور یو اے ای کیخلاف یومِ احتجاج اعلان کیا ہے، جس کے تحت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آئی ایس او پاکستان کے کارکنان جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر یومِ احتجاج کے اعلان کیساتھ ساتھ پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیل کو کسی صورت قبول نہ کرنے کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی حکومت نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے اسلامی ممالک کی ترجمانی کی ہے، دیگر اسلامی ممالک کو بھی پاکستان کی طرح صیہونی ریاست کیخلاف اپنی پالیسی اور موقف کو واضح کرنا چاہیئے۔

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری فلسطینی امنگوں کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مساوی ہے، جو غاصب صہیونی رژیم کو پہلے سے بڑھ کر فلسطینی عوام کیخلاف ظلم و ستم کرنے پر حوصلہ افزائی کرے گا وہ مسلمانوں کا خائن تصور کیا جائے گا کیونکہ اسرائیل کیساتھ تعلقات کی برقراری صرف فلسطینیوں کے نقصان میں نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

عارف حسین الجانی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ماہِ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے دنیا بھر میں یوم القدس منایا جاتا ہے اور پاکستان میں بھی یہ روز مظلومین کی حمایت میں مناتے ہوئے یہ پیغام دیا جاتا کہ پورا فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے جب تک کرہ ارض سے ناسور اسرائیل کا خاتمہ نہیں ہو جاتا مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں اور ان شاء اللہ ہم یہ عہد کرتے ہیں قبلہ اول کی بازیابی اور فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .