۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاکستان میں روز جمعہ عالمی دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ملک گیر مظاہرے کا اعلان

حوزہ/ محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ شر پسند عناصرکو کسی شرپسندی کا موقعہ نہ مل سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کے دن عالمی دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہونگے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی مردہ باد اسرائیل ریلیاں اور مظاہرے ہونگے،ہم مظلوم فلسطینی عوام اور بیت المقدس کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے، عرب کے مغرب نواز کٹھ پتلے بادشاہوں نے اسرائیل کو تسلیم کر کے مظلوم فلسطینی عوام اور عالم اسلام کے پیٹھ پر خنجر گھوپنا ہے،انشاءاللہ اسرائیل اور ان کے حواری جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، اور فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی نوشتہ دیوار ہے

انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ شر پسند عناصرکو کسی شرپسندی کا موقعہ نہ مل سکے۔تمام مرکزی جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب اور اضافی نفری تعینات کر کے کسی بھی شرپسندی کے خدشے کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ صوبے بھر میں وحدت سکاؤٹس کے پانچ ہزار نوجوان مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جلوسوں کی حفاظت کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا تاہم علاقائی انتظامیہ کوقانون کی عمل داری کے نام پر کسی جلوس کے راہ کی رکاوٹ بننے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تمام لائسنسی و روایتی جلوس حسب سابق بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے  نکالے جائیں گے۔انہوں نے کہا رواداری اور باہمی احترام ہمارے مذہب کا حصہ ہیں۔علما کرام کو چاہیے کہ تمام مسالک کے بنیادی عقائد کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے احتیاط کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھیں تاکہ تمام مسالک کے مابین ایک دوسرے کا احترام قائم رہ سکے۔ وہ عناصر جو شرپسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہمیشہ تاک میں رہتے ہیں۔ ان کا مقصد کسی مسلک کے عقائد کا دفاع نہیں ہوتا بلکہ امت مسلمہ کے درمیان نفاق کا بیج بو کر اسلام دشمن قوتوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہوتا ہے۔انہیں اپنے کردار،فکر اور عمل سے شکست دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کچھ اضلاع میں ہمارے متعدد ایسے معتدل علما و ذاکرین کے داخلے پر انتظامیہ نے پابندی عائد کر دی ہے جنہوں نے ہمیشہ وحدت و اخوت پر زور دیا اور انہیں اہل تشیع کی طرح اہل سنت برادران بھی احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ اقدام سراسر تعصب پر مبنی ہےاور تکفیری گروہوں کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا ہے جس کی مجلس وحدت مسلمین شدید مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران انتہا پسندگروہوں کے فکری رہنما اور کالعدم جماعتوں کے سرغنے بھی فعال ہو جاتے ہیں اور سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائعوں سے انتشار پھیلانے میں مصروف نظر آتے ہیں ۔قومی سلامتی کے اداروں کو ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھنی ہو گی  تاکہ امن و امان کی فضا کو قائم رکھا کا سکے۔

انہوں نے کہا ملت تشیع ایک پُرامن اور محب وطن قوم ہے اور ملک کے آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ان شا اللہ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے محرم الحرام کے دوران قانون کے تمام تقاضوں کا احترام کیا جائے گا، پریس کانفرنس میں علامہ مبارک موسوی، علامہ حسن ہمدانی، علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ حسین نجفی،رائے ناصر علی ودیگر رہنما بھی شریک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .