۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا عزادار حسین

حوزہ/ غاصب اسرائیل سے مقابلہ کرنے والی حماس اور فلسطینی سنی المزہب ہیں لیکن مظلوم ہیں اور ظالم سے بر سر پیکار ہیں اسی لئے ایران حماس اور فلسطینیوں کی مدد اور حمایت کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا عزادار حسین امروہا کے عزاخانہ صغرن میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا علی علیہ السلام نے اپنی شہادت سے پہلے اپنے فرزندوں کے وسیلے سے مومنین کو جو وصیت کی وہ اسلام کا نچوڑ ہے۔ انہوں نے اللہ و رسول کی اطاعت کی نصیحت کے ساتھ کہا کہ کبھی کسی ظالم کا ساتھ نہ دینا اور مظلوم کی حمایت ترک نہ کرنا۔

مولانا عزادار حسین نے کہا کہ مولا علی کی وصیت کی روشنی میں ظالم کسی بھی قوم قبیلے مذہب کا ہو اسکی حمایت نہیں کرنی چاہئے اسی طرح مظلوم کسی بھی قوم قبیلے اور مذہب کا ہو اسکا ساتھ دینا چاہئے۔

مولانا عزادار حسین نے کہا کہ غاصب اسرائیل سے مقابلہ کرنے والی حماس اور فلسطینی سنی المزہب ہیں لیکن مظلوم ہیں اور ظالم سے بر سر پیکار ہیں اسی لئے ایران حماس اور فلسطینیوں کی مدد اور حمایت کرتا ہے۔

مجلس کا اہتمام شاعر اہل بیت لیاقت امروہوی کے داماد سید محمد عباس مرحوم کے چہلم کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔سوز خوانی حسن امام اور انکے ہمنواؤں نے کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .