۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مسجد جعفریہ میں جنرل قاسم سلیمانی

حوزہ/ شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ حق اور سچ کے ساتھ تھے۔  وہ دشمنوں کے چھکے چھوڑانے والوں میں سے تھے۔ دنیا جانتی ہے کہ سچ بولنا آج کے زمانے میں  سب سے بڑا گناہ ہے۔ لوگ دشمنی پر اتر جاتے ہیں۔شہید جنرل قاسم سلیمانی کا گناہ یہی تھا کہ وہ سچے وفادار ملک کے چیف کمانڈر تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رانچی: یکم جنوری 2022 کو رانچی کی مسجد جعفریہ کیمپس میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں شہر کے معروف علماء کرام اور مذہبی پیشواؤں نے شرکت کی۔ اور موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مسلمانوں سے باہمی اتحاد کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

سیمینار کی صدارت مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب مولانا حاجی سید تہذیب الحسن رضوی نے کی اور نظامت حجۃ الاسلام مولانا سید مجتبیٰ علی رضوی نے کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت کلام پاک سے قاری جان محمد مصطفیٰ نے کیا۔ مولانا تہذيب الحسن نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اللہ والوں کو ہر دور میں امتحان سے گزرنا پڑاہے۔ حضرت موسیٰؑ پر فرعون نے ظلم کیا۔ نمرود نے حضرت ابراہیمؑ پر ظلم کیا۔ حضرت امام حسینؑ پر یزید نے ظلم کیا۔ لیکن ظالموں کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔

مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

مولانا نے مزید کہا کہ کبھی ظالم کا ساتھ نہ دینا۔ بلکہ مظلوم کا ساتھ دو، شہید قاسم سلیمانیؒ ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے۔ شہداء کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، وہ پوری دنیا کے لیے مثالی ہوتے ہیں۔

مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

وہیں سیمینار کے مہمان خصوصی انجمن اسلامیہ رانچی کے صدر حاجی ابرار احمد نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ شہید مرتا نہیں وہ زندہ رہتا ہے۔ شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ حق اور سچ کے ساتھ تھے۔ وہ دشمنوں کے چھکے چھوڑانے والوں میں سے تھے۔ دنیا جانتی ہے کہ سچ بولنا آج کے زمانے میں سب سے بڑا گناہ ہے۔ لوگ دشمنی پر اتر جاتے ہیں۔شہید جنرل قاسم سلیمانی کا گناہ یہی تھا کہ وہ سچے وفادار ملک کے چیف کمانڈر تھے۔ لیکن امریکہ نے شہید قاسم پر ڈرون حملہ کر کے شہید کر دیا۔ لیکن وہ آج بھی زندہ ہیں۔ زمانہ زندوں کو یاد کرتا ہے مردوں کو نہیں۔

مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

وہیں ہرویندر سنگھ نے کہا کہ جو بھی شہید ہوتا ہے، وہ مرتا نہیں۔ شہداء کو یاد رکھنا چاہیے۔

مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

مولانا توفیق احمد قادری نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو فتح ایران سے تعبیر کیا اور کہاکہ شہید سلیمانیؒ کی شہادت امریکہ کی ناکامی کا دن ہے جنرل کی شہادت ایک نہ ایک دن رنگ لائے گی۔

مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

مولانا انصار اللہ القاسمی امام مدینہ مسجد نے شہید سلیمانیؒ کی شہادت کو ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ بتاتے ہوئے کہاکہ آج قوم کو پھر ایک سلیمانی کی ضرورت ہے۔

مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

وہیں سید نہال حسین سریوی نے کہا کہ خدا کا ذکر کریں اور ذکر مصطفیٰ نہ کریں، ہمارے منہ میں ہو ایسی زبان خدا نہ کرے۔ سرفراز پہاڑی ٹولہ نے کہا کہ نہ گھبراءو مسلمانوں خدا کی شان باقی ہے، ابھی اسلام زندہ ہے ابھی قرآن باقی ہے۔ وہیں سہیل سعید نے کہا کہ اس شہادت نے دیا اہل بصیرت کو سبق، کشتی ظلم کو جاں دیکر ڈوبونا ہو گا۔

مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

ساتھ ہی مہمان عالم دین اور دنیائے اسلام و ہندوستان کی نامور شخصیت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا جواد حیدر جودی نے کہا کہ ظالموں کے خلاف آواز اٹھاؤ۔ نتیجہ جو بھی نکلے۔ اپنے بچوں کو دینی اور دنیوی دونوں طرح کی تعلیم دینا لازم و ضروری ہے۔

مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

ان کے علاوہ مولانا انصار اللہ، مولانا توفیق احمد قادری، ماسٹر عثمان، حاجی حلیم، مولانا مجتبیٰ، قاری جان محمد، عمودعباس نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سید مہدی امام، حاجی نواب، عبدالمنان، محمد نجیب، غیاث الدین منا، محسن، عبدالخالق، سید نہال، سرفراز سڈو، مستقیم عالم، سرفراز، سید فراز عباس، عطا امام رضوی، آغا ظفر، مولانا رضوان احمد قاسمی ، یاور حسین، شمیم الحسن، حاجی اقبال حسین، شارخ حسین، ایس ایچ فاطمی، ڈاکٹر مبارک عباس، سید ثمر علی، اقبال فاطمی، پروفیسر ایس ایم عباس سمیت کئی لوگ تھے۔

مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

پروگرام کا انعقاد انجمن جعفریہ رانچی وطہٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور حامیان مظلومین و شہادت کے ذریعہ کیا گیا۔

تصاویر/مسجد جعفریہ رانچی میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .