جمعہ 13 دسمبر 2024 - 14:50
جامعہ کراچی میں سیمینار ”اسلام میں عورت کا مقام“

حوزہ/ سیمینار میں عراق سے آئے حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے وفد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ کراچی کے کلیہ معارف اسلامیہ کے زیر اہتمام خاتونِ جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک پروقار سیمینار بعنوان "اسلام میں عورت کا مقام" چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔

تصاویر دیکھیں:

جامعہ کراچی میں سیمینار بعنوان ”اسلام میں عورت کا مقام“،حرم حضرت ابوالفضل العباس کے وفد کی خصوصی شرکت

سیمینار میں عراق سے آئے حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے وفد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں حرم حضرت عباسؑ کے متولی اور کربلا معلیٰ میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے علامہ السید احمد الصافی کے دفتر کے مدیر خاص ڈاکٹر سید افضل عباس مہدی الشامی شامل تھے۔

دیگر مقررین میں سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل و اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اسلامک لرننگ جامعہ کراچی ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، رئیس کلیہ فنون و سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم، کلیہ معارف اسلامیہ کی پی ایچ ڈی اسکالر سیدہ ثروت زہرہ زیدی اور دیگر شامل تھے۔

رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جس میں سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ سیمینار کے اختتام پر انہوں نے تمام مہمانوں اور مقررین کا شکریہ ادا کیا۔اختتامی دعا شیخ صلاح علوان کربلائی نے کرائی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .