۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
خانہ فرہنگ ایران

حوزہ/ خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان صدیوں سے مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور آج بھی ایرانی عوام میں پاکستان سے گہری محبت پائی جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں ایک فکری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس سے ثقافتی مرکز اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر سعید طالبی نیا، ڈائریکٹر جنرل کلچر اور سیکرٹری مذہبی امور و زکوٰۃ و عشر حکومت سندھ جناب منورعلی مہیسر، جامعہ کراچی میں کلیہ معارف اسلامی کے ڈین ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، بول ٹی وی نیٹ ورک اینڈ پبلیکیشنز کے چیف ایگزیکٹو جناب نذیر لغاری، جمعیت علمای پاکستان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل جناب سید عقیل انجم، اسلامک اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ جامعہ کراچی کے استاد ڈاکٹر جواد ہاشمی اور دیگر دانشوروں نے خطاب کیا۔

اس علمی اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے اہم نمائندوں، میڈیا اور سوشل میڈیا کے فعال صحافیوں، شوبز فنکاروں، ماہرین تعلیم اور نامور دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے اپنے استقبالیہ خطاب میں سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فکری نشست آزادی و خود مختاری کی ثقافت کو اقوام عالم میں روشناس کرانے نیز اسے پوری دنیا میں وسعت دینے میں امام خمینی اور قائد اعظم محمد علی جناح کے کردار پر گفتگو اور تجزیہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان صدیوں سے مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور آج بھی ایرانی عوام میں پاکستان سے گہری محبت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے امام خمینی کے انقلاب کا بنیادی مقصد بیان کرتےہوئے کہاکہ ایران کی سر زمین سے سامراجی تسلط کے مکمل خاتمے کیلئے ایرانی قوم نے امام خمینی کی قیادت میں اس عظیم انقلاب کو برپا کیا۔ امام خمینی نے ہمیشہ مسلم اقوام کی اقتصادی، سیاسی اور سماجی آزادی پر زور دیا۔

سینئر صحافی نذیر لغاری نے گزشتہ 44 برسوں میں سخت اقتصادی بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود ٹیکنالوجی اور سائنس کے مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی روز افزوں ترقی کے بارے میں گفتگو کی۔

ڈین فیکلٹی اسلامک اسڈیز جامعہ کراچی نےمسلمانوں کی بیداری میں امام خمینی کے سیاسی و علمی افکار اور برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے شعور دلانے اور حصول پاکستا ن کے سلسلے میں قائد اعظم محمد علی جناح کی بیش بہا خدمات کے بارے میں گفتگو کی ۔

ڈائریکٹر کلچر سند اور دیگر مقررین نے انقلاب اسلامی اور تشکیل پاکستان کے بنیادی عوامل نیز پوری دنیا میں امت مسلمہ کو بیدار کرنے میں امام خمینی اور قائداعظم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر ایرانی انقلاب کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پیش کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .