۱۲ تیر ۱۴۰۳ |۲۵ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 2, 2024
علامہ میثمی

حوزہ/خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے تحت رسول(ص) رحمت محور وحدت کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ؛ علامہ شبیر میثمی نے خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے تحت رسول(ص) رحمت محور وحدت کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور چیئرمین زہرا اکیڈمی ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت اور خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق ، خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیر اہتمام ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس بعنوان رسول رحمت محور وحدت میں علامہ شبیر میثمی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور خطاب کیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے ہفتہ وحدت کی اہمیت پر زور دیا اور وحدت کے اس شعار کو امام خمینی رح کی بصیرت و انقلاب اسلامی کا خاص تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی اس وقت تمام محکوم قوموں کی امیدوں کا محور ہے اور امام خمینی کی ہفتہ وحدت منانے کی تاکید و ہدایت مسلمان مسالک میں اختلافات کے خاتمے کا باعث بنی، لہٰذا تمام مسالک کو اس سے استفادہ کرنا چاہئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں مختلف مسالک کے علماء و زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .