۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
پاکستان

حوزہ/ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں19 ربیع الاول کو "پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس"کا انعقاد ہو گا جس میں تمام مذہبی جماعتیں شرکت کریں گی۔مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس میں عظیم الشان دینی وحدت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات اور وحدت کانفرنس کے مرکزی کنوینر سید اسد عباس نقوی نے اپنے جاری بیان میں کہا عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا بھر کے اہل ایمان کی وحدت و یکجہتی کے اظہار کا دن ہے۔اور امام خمینی رح نے مسلم امہ کے درمیان وحدت کو فروغ دینے لئے ہفتہ وحدت کے ایام کو منانے کا حکم دیا جس سے اتحاد امت کی کوششوں کو ایک نئی جہت اور توانائی ملی ۔

ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں19 ربیع الاول کو "پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس"کا انعقاد ہو گا جس میں تمام مذہبی جماعتیں شرکت کریں گی۔مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس میں عظیم الشان دینی وحدت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور اس کے اطراف میں موجود مسلم ممالک مختلف مسائل سے دوچار ہے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی،افغانستان کو درپیش چیلنجز اور فلسطین کی موجودہ صورتحال اور مسلم امہ کیخلاف جاری سازشوں سمیت اسلامی دنیا کے دیگر مسائل کے پیش نظر دینی جماعتوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ہمیں دینی مشترکات اور باہمی احترام کے ساتھ ہر قسم کی تکفیریت سے بالاتر ہو کر امت مسلمہ تک یکجہتی کا پیغام پہنچانا ہے۔اس اعتبار سے یہ کانفرنس ملی و قومی جذبات کی ترجمان ہو گی۔

16 اکتوبر بروز اتوار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عظیم الشان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس پاک چائنا سنٹر میں منعقد ہو گی جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور علماء ومشائخ عظام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد شریک ہوں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .