۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
فلسطینی خواتین

حوزہ/اسرائیل کی ڈیمن جیل میں 28 فلسطینی خواتین انتہائی مشکل حالات میں قید ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی ڈیمن جیل میں 28 فلسطینی خواتین انتہائی مشکل حالات میں قید ہیں اور ان قیدیوں میں دو انتظامی قیدی سمیت ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مقبوضہ یروشلم کے شیخ جراح محلے سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ نافت حماد کو گزشتہ سال اسکول سے گھر جاتے ہوئے غاصب اسرائیلی فورسز نے وحشیانہ حملے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

وہ اگلے ماہ عدالت میں پیش ہونے والی ہیں۔ اسی سلسلے کے ساتھ، دو خواتین قیدیوں شوروق البدان اور بشریٰ التاویل کو بغیر کسی الزام یا مقدمے کے انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی صدیوں سے فلسطینی مرد و خواتین کو غاصب اسرائیلی فورسز تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں تاہم حقوق بشر کی بین الاقوامی تنظیمیں خاموش تماشا بنی ہوئی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .