۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
فلسطین

حوزہ/فلسطین میں اسرائیلی غاصب حکومت کی جانب سے ظلم و بربریت جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین میں اسرائیلی غاصب حکومت کی جانب سے ظلم و بربریت جاری ہے، اب تک کی رپورٹ کے مطابق، بے گناہ مظلوم فلسطینوں کی ایک بڑی تعداد، ظالم اور قابض صہیونی اسرائیلی فورسز کی قید میں ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ ستمبر میں 445 فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا جن میں 35 نابالغ اور 19 خواتین بھی شامل تھیں اور فلسطینیوں کے خلاف 245 انتظامی حراست کے احکامات جاری کئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نابلس شفاعت پناہ گزین کیمپ اور مغربی کنارے کے مختلف قصبوں میں روز بروز اسرائیلی صہیونی بربریت جاری ہے، جس میں رواں ماہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور اس مہینے مظلوم فلسطینیوں کی شہادت و گرفتاری کے واقعات میں واضح اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .